رجب طیب اردگان کا آصف زرداری کو ٹیلی فون، عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارک باد

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے پاکستانی ہم منصب آصف زرداری کو ٹیلی فون کیا اور منصبِ صدارت سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

دونوں رہنماؤں میں ٹیلی فونک گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر آصف زرداری نے طیب اردگان کا نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اور ترکیے کی عوام کو رمضان کی مبارک باد دی۔ انہوں نے طیب اردگان کے پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں