سدھو موسے والا کے والد نے اپنی اہلیہ کے امید سے ہونے کی خبروں پر ردعمل دے دیا

 بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والد نے اہلیہ سے متعلق ردعمل ظاہر کر دیا۔

سدھو موسے والا کی والدہ چرن کور سنگھ کے آئی وی ایف (ان وٹرو فرٹیلائزیشن) کے ذریعے حاملہ ہونے کی تصدیق ان کے خاندانی ذرائع کی جانب سے کی گئی۔

سدھو موسے والا کے والد نےمعاملے پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ سدھو موسے والا سے ہمدردی رکھنے والوں کے شکر گزار ہیں کہ وہ ان کے خاندان کیلئے ہمدردی کے جذبات رکھتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خاندان سے متعلق بہت سی افواہیں گردش میں ہیں تاہم کوئی اطلاع ہوئی تو پنجابی فیس بک پر شیئر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں