4لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندر سے نکال لیے گئے

 ٹھٹھہ کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی کشتی الاسد کے لاپتہ ماہی گیروں کیلئے سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 4 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی کھلے سمندر مل گئے جس کے بعد لاپتہ تمام 14 ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندر سے نکال لیے گئے ہیں۔

 آئی ایس پی آر نے بتایاکہ پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹرز، بحری جہاز اور فاسٹ بوٹس کے ذریعے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔گزشتہ روز 10لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندر سے نکالے گئے تھے اور زیادہ تر افراد کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں