تکرار ہوئی اور پھر گولیاں چل گئیں، باپ 2 بیٹوں سمیت مارا گیا، خاتون زخمی

 پشاور میں معمولی تکرار پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں  3 افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی۔

افسوس ناک واقعہ پشاور کے تھانہ تہکال کی حدود میں پیش آیا جہاں زبانی تکرار پر مخالفین نے فائرنگ کر کے باپ اور 2 بیٹوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے لاشیں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیم بنا دی گئی۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں