تحریک انصاف نے پنجاب میں کمر کس لی ، آئندہ 48گھنٹوں میں اہم اعلان متوقع

تحریک انصاف نے پنجاب میں کمر کس لی ، آئندہ 48گھنٹوں میں اہم اعلان متوقع ہے ۔ خبر رساں ادارے “این این آئی ” کے مطابق  پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب میں شیڈو کابینہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے آئندہ 48گھنٹوں میں پنجاب میں شیڈو کابینہ کا اعلان متوقع ہے۔اس حوالے سے میاں اسلم اقبال نے پارٹی قیادت اور ارکان اسمبلی سے مشاورت شروع کردی ہے۔میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صرف انتقامی کاروائیاں چل رہی ہیں، تحریک انصاف ایک ایک محکمے پر چیک رکھے گی۔ مختلف ارکان اسمبلی کو یہ ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں