صدر مملکت آصف علی زرداری نے تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ درپیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر کیا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، صدر نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہ نہ لینے کوترجیح دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں