مسائل پیدا نہ کریں ،ایک گھنٹے کا وقت ہے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی حاضری سے متعلق آگاہ کریں،جج کے ریمارکس

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9مئی واقعات پر 6کیسز، بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس میں جج نے پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ عدالت کیلئے مسائل پیدا نہ کریں ، جیل سپرنٹنڈنٹ سے رابطہ کرکے بتائیں،ایک گھنٹے کا وقت ہے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی حاضری سے متعلق آگاہ کریں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9مئی واقعات پر 6کیسز، بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی ضمانت درخواستوں پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اور خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے،جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ عدالتی عملہ حاضری کیلئے گیا ہوا ہے، ابھی تک رابطہ نہیں ہو پارہا، پراسیکیوٹر نے عدالتی عملے کے ذریعے بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی حاضری  پر اعتراض  کرتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی مسائل کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش نہیں کیا جاسکتا،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ یہی سکیورٹی مسائل کو پہلے پراسیکیوشن مانتی نہیں تھی،وکیل نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی جب تک گرفتار نہیں ہوئے تھے عدالتوں میں خود پیش ہوتے تھے،اب بانی پی ٹی آئی کو عدالت کے سامنے پیش کرنا انتظامیہ کی ذمے داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں