”کبھی گراؤنڈ سے دھوکے بازی نہ کرنا،، شاہین آفریدی کا لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں سے الوداعی خطاب

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کھلاڑیو ں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ہمیشہ اپنی توجہ گراؤنڈ پرفارمنس پر رکھو، گراؤنڈ سے دھوکے بازی کبھی نہ کرنا۔

شاہین آفریدی نے ڈریسنگ روم میں الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اپنی توجہ گراؤنڈ پرفارمنس پر رکھو، باہر کی باتوں پر دھیان نہ دو کیونکہ باہر والے کبھی آپ کو اونچے مقام پر نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ سے دھوکے بازی کبھی نہ کرنا، گراؤنڈ سے ہی آپ کا کیریئر وابستہ ہے، تمام کھلاڑی پاکستان اور قلندرز کی روشنی ہیں اس لیے ہمیشہ فخر کے ساتھ کھیلنا اور ہمیشہ اپنے ملک کو ترجیح دینا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں