لاہور قلندرز کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر شاہین آفریدی کا الوداعی خطاب، کھلاڑیوں کو مشورہ دیدیا 

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہےکہ  کھلاڑی ہمیشہ اپنے ملک کو ترجیح دیں اور گراؤنڈ سے دھوکے بازی نہ کریں۔

گزشتہ روز لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلے جانے والے میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ کھلاڑی باہر کی باتوں پر دھیان نہ دیں، باہر والے کبھی انہیں اونچا دیکھنا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ہمیشہ اپنے ملک کو ترجیح دیں، کھلاڑی گراؤنڈ سے دھوکے بازی نہ کریں کیونکہ گراؤنڈ سے ہی ان کا کیرئیر وابستہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں