مردہ شخص کو بینک لے جا کر دو خواتین نے اس کی رقم نکلوا لی پھر کیا ہوا؟ حیران کن انکشاف

 امریکا میں دو خواتین نے اپنے پارٹنر 80 سالہ ڈگلس لیمن کی لاش کو بینک لے جاکر ان کے اکاؤنٹس سے تمام رقم نکال لی اور پھر لاش لاوارثوں کی طرح ہسپتال کی ایمرجنسی میں چھوڑ دی۔

یہ واقعہ ریاست اوہائیو کی کاؤنٹی اشٹابولا میں پیش آیا جس پر پولیس نے دو خواتین  63 سالہ کیرن کاسبوہم اور 55 سالہ لورین بی فیرالو کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں خواتین 80 سالہ شخص کے ساتھ ان کے گھر میں کافی عرصے سے رہ رہی تھیں اور جب ڈگلس لیمن انتقال کرگئے تو لاش کو ہسپتال یا مردہ خانے لے جانے کے بجائے تیسرے شخص کی مدد سے بینک لے گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں