الیکشن کمیشن نے پی پی 117فیصل آباد سے  لیگی امیدوار کی ری کاؤنٹنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

الیکشن کمیشن نے پی پی 117فیصل آباد سے  لیگی امیدوار کی ری کاؤنٹنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

الیکشن کمیشن میں پی پی 117فیصل آباد سے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت ہوئی، کامیاب آزاد امیدوار رانا عبدالرزاق اپنے وکیل کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،ہارنے والے ن لیگی امیدوار رضوان بٹ کے وکیل بھی الیکشن کمیشن میں پیش  ہوئے۔

وکیل ن لیگ امیدوار نے کہاکہ ہماری استدعا ہے کہ ری کاؤنٹنگ کی جائے،چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ کتنی لیڈ سے ہارے اور کیا آپ نے آر او کو درخواست دی؟وکیل ن لیگ امیدوار نے کہاکہ ہم 14ہزار کی لیڈ سے ہارے اور آر او کو درخواست نہیں دی،آزاد امیدوار نے کہاکہ میری جیت پر مدمقابل نے مبارکباد کا فون کیا اور اب ری کاؤنٹنگ کا مطالبہ کررہے ہیں،الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں