فواد چوہدری نے شہبازشریف اور آصف زرداری کو خبر دار کر دیا 

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا تو حکومت آگے نہیں چل سکے گی ۔

فواد چوہدری نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی فارم 47 کے ایم این اے ہو سکتے تھے ، ہمارا اپنا راستہ ہے ، اسی کی تو سزا مل رہی ہے ، سب کیسز ختم ہوں گے تو 9 مئی واقعات پر کیسز شروع ہو جائیں گے ،شہبازشریف اگر مولانا فضل الرحمان کو مینج نہ کر پائے تو حکومت نہیں چل پائے گی ،مولانا فضل الرحمان نے اگر لانگ مارچ کا اعلان کر دیا تو حکومت آگے نہیں جا سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں