اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں، 991 کلوسے زائد منشیات برآمد،10 ناجائز فروش گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے 12کارروائیوں میں 991 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 10 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ یہ کارروائیاں کراچی، لاہور، پشاور، ملتان، چمن، نوکنڈی ،اسلام آباد اور ہری پور میں کی گئیں، کارروائی میں275 کلو 400گرام ہیروئن، 373 کلو 650گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ترجمان کا بتانا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 238 کلو مارفین،100 کلو افیون، 4کلوآئس،600 گرام ویڈ بھی برآمد کرلی، ایک اور کارروائی میں 1914 نشہ آور گولیاں اور92 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں