پورے پنجاب میں کوئی ایک جگہ بتا دیں جہاں توڑ پھوڑ کی ہو ،سڑک بلاک کی ہو؟ عامر ڈوگر کھل کر بول پڑے

تحریک انصاف  کے رہنما عامر ڈوگر  نے کہا ہے کہ پورے پنجاب میں کوئی ایک جگہ بتا دیں جہاں توڑ پھوڑ کی ہوسڑک بلاک کی ہو۔جمہوریت تیزی سے دلدل میں دھنس رہی ہے اور اپنا مقدمہ ہار رہی ہے۔ ایک خاص مائنڈ سیٹ ہے جو پورے پاکستان میں عملدرآمد ہورہا ہے۔ ماحول کو ہمیشہ ٹھنڈا حکومت کرتی ہے

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار’’نیا پاکستان ‘‘میں میزبان شہزاد اقبال کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عامر ڈوگر  نے پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ پنجاب پولیس ہمارے احتجاج کو ناکام بنانے میں لگی ہوئی تھی، میڈیا میں ساری قوم نے جو شرمناک مناظر دیکھے پنجاب حکومت میں جو ہمارے ساتھ ہوا۔ پنجاب پولیس ا س کام میں لگی ہوئی تھی کہ اس نے کس طرح ہمارے پر امن احتجاج کو ناکام بنانا ہے۔ فسطائیت اور ظلم و ستم کی انتہا تھی ۔ صبح سے ہی پنجاب کے ہر قصبے میں ہر جگہ پولیس نے اپنے ناکے لگائے ہوئے تھے۔جہاں تحریک انصاف کا کوئی کارکن نظر آتا تھااسے پکڑکر گاڑی میں ڈالتے تھے۔اب تک ہمارے سیکڑوں کارکنان گرفتار ہیں۔ہماری قیادت گرفتار ہے جو ان پر تشدد کیا گیا ہے اس کی انتہا ہے۔مریم نواز نے کہا تھا کہ زیرو ٹالورینس ہوگاتو اس نے  ثابت کردیا۔3 دن قبل کا پروگرام تھا ہر ضلع کی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا۔ پورے پنجاب میں کوئی ایک جگہ بتا دیں جہاں توڑ پھوڑ کی ہوسڑک بلاک کی ہو۔جب یہ مہنگائی کے خلاف اپنی ریلیاں لے کر آتے تھے کیا اس وقت سڑکیں بلاک نہیں ہوتی تھیں۔ہم نے ہر ضلع میں ایک خاص مقام پر پہنچنا  تھاوہ مقامات متعین تھے وہاں ہم نے پر امن احتجاج کرکے منتشر ہوجانا تھا۔اس ملک کا آئین ہمیں احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔جمہوریت تیزی سے دلدل میں دھنس رہی ہے اور اپنا مقدمہ ہار رہی ہے۔ ایک خاص مائنڈ سیٹ ہے جو پورے پاکستان میں عملدرآمد ہورہا ہے۔ ماحول کو ہمیشہ ٹھنڈا حکومت کرتی ہے۔ الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا ہے انصاف ملنا چاہیے۔ہماری نشستیں چھینی گئیں یہ لوگ خوف زدہ ہیں۔ان کے حواس پر عمران خان کی مقبولیت چھائی ہوئی ہے یہ خوف زدہ ہیں یہ اندر سے کھوکھلے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں