غزہ میں اسرائیلی بربریت تھم نہ سکی،مزید 85فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق غزہ میں کل سے اب تک مزید 85 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 130 افراد زخمی بھی ہوئے۔ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جنگی جرائم کے نتیجے میں فلسطینی شہدا کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اسرائیلی حملوں سے اب تک 72 ہزار 654 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں