سپریم کورٹ بار کی وکلا کی گرفتاری کی مذمت

 سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلا کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق سردار لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ اور دیگر کی گرفتاری پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے لائحہ عمل کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

جاری کئے گئے اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ گرفتار وکلاء کو فوری طور پر رہا کیا جائے، اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بارہا کہہ چکے شہریوں اور وکلاء کے بنیادی آئینی حقوق کا خیال رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں