وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکی تقریر پر ن لیگ کا جواب

 ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا اختیارولی خان نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی تقریر پر ردعمل ‏میں کہا ہےکہ سائفر کا گم ہونا اور پھر میڈیا میں چھپنا ہی آپ کے لیڈر کی سازش تھی۔خیبرپختونخوا کو ایک ہزار ارب روپے مقروض کرنے کا جُرم آپ نے تسلیم کیا آپ کا شکریہ، ‏ ہمارا مؤقف ہے دھاندلی خیبرپختونخوا میں ہوئی ہے جہاں آپ جیتے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا اختیارولی ‏خان نے کہا کہ آپ کی گاڑی کی ڈگی سے باقاعدہ بلینک بیلٹ پیپرز بھی برآمد ہوئے، ویڈیو بڑی وائرل ہے، اگر حلقے کھل گئے تو نہ آپ وزیراعلیٰ رہیں گے نہ آپکی کابینہ، کیونکہ آپ کا مینڈیٹ جعلی ہے، اگر تحقیقات ہوئی تو قومی اسمبلی میں آپ 92 سے 29 پر آجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں