نجی سکول میں استاد کے تشدد سے 14 سالہ طالب علم جاں بحق

سرگودھا کے نجی سکول میں استاد کے تشدد سے 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق نجی سکول کے استاد نے مبینہ طور پر سبق یاد نہ کرنے پر چودہ سالہ سمیع اللہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بچے کی کمر اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کے بعد سمیع اللہ دوران علاج دم توڑ گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلیا ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں