پی سی بی کی جانب سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا: عثمان خان

ملتان سلطانز کے بلے باز عثمان خان نے کہا ہے کہ پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) کی جانب سے ان سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، انہوں نےپی ایس ایل کے کسی بھی  سیزن میں 2 سنچریاں بنانے کا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

عثمان خان کا راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں انہوں نے آج دوسری سنچری بنائی، کپتان رضوان کرکٹرز کو فیملی کی طرح رکھتے ہیں، ٹیم کی مینیجمنٹ حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ جانسن چارلس نے مجھے کہا تھا کہ لمبی اننگز کھیلو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں