وفاقی کابینہ کل4 بجے حلف اٹھائے گی

 وزیر اعظم نے پہلے مرحلے پر کابینہ کا حجم مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ کل شام 4 بجے حلف اٹھائے گی۔
روزنامہ امت نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی طور پر وفاقی کابینہ میں 12 سے 14 وزرا کو شامل کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت توانائی، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت داخلہ کے قلمدان سونپے جائیں گے جبکہ وزارت اطلاعات، وزارت نجکاری اور دیگر اہم وزارتوں کے وزراء بھی مقرر کئے جائیں گے۔نئی وفاقی کابینہ نو منتخب صدر آصف علی زرداری سے حلف لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں