این اے 62 سے کامیاب ہونیوالے رکن قومی اسمبلی ق لیگ میں شامل

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62س گجرات سے آزاد منتخب ہونے والے ایم این اے چوہدری الیاس مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے ۔

چوہدری الیاس نے حالیہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کےچوہدری عابد رضا کوٹلہ کو شکست دی تھی۔ ان کو پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ قرار دیا جاتا تھا۔چوہدری الیاس کے مسلم لیگ قاف میں شامل ہونے کی افواہ پھیلی تو ان سے الیکشن میں شکست کھانے والے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی عابد رضا کوٹلہ نے گزشتہ ماہ 27 فروری کو الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں مسلم لیگ (ق) میں شامل ارکان قومی اسمبلی کے نام دریافت کیے گئے تھے۔7مارچ کو الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ق) کے چار  ارکان قومی اسمبلی کے نام بھیجے جن میں  این اے 62 سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے محمد الیاس چوہدری، این اے 63 سے چوہدری حسین الہٰی، این اے 64 سے چوہدری سالک حسین اور این اے 165 (بہاولپور) سے طارق بشیر چیمہ کے نام شامل تھے۔گجرات کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد محمود نے بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے جوابی خط کی تصدیق کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں