پشاور دھماکے میں ہلاک تینوں دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی

سی ٹی ڈی نے پشاور بورڈ بازار دھماکے کی تفصیلات جاری کر دیں،دھماکے میں ہلاک تینوں دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش حملہ آور سلمان پشاور کے علاقے تہکال میں رہائش پزیر تھا جبکہ ہلاک دوسرے دہشتگرد کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق زخمی تیسرے دہشت گرد کا نام عثمان ہے اور یہ تینوں دہشت گرد موٹر سائیکل پر تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش حملہ آور سمیت تینوں دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی، دہشتگرد 5 کلو گرام بارودی مواد لے کر اپنے ہدف کی طرف جا رہے تھے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں