انڈونیشیا میں شدید بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 19 افراد ہلاک، 700 مکانات تباہ

 انڈونیشیا میں کئی روز سے جاری بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ حکام کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے ویسٹ سماترا میں بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کم از کم 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 7 افراد لاپتا ہیں، اس کے علاوہ 70 ہزار افراد کو مجبوراً نقل مکانی بھی کرنی پڑی۔گزشتے ہفتے سے جاری بارشوں کے نتیجے میں صوبائی دارالحکومت پڈانگ سمیت دیگر علاقوں میں کم و بیش 700 مکانات تباہ ہوگئے اور کئی پ±ل اور سکولوں کو نقصان پہنچا جبکہ 113 ہیکٹر زرعی زمین بھی متاثر ہوئی۔
انڈونیشیا کی ریسکیو ایجنسی کے مطابق 150 ریسکیو اہلکار لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کے امکان کے پیش نظر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مزید نقصانات کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں