ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا ہدف دے دیا

 پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 20 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 229 کا بڑا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اوپنرز یاسر خان اور محمد رضوان نے بالترتیب 33 اور 20 رنز بنائے، عثمان خان نے سنچری سکور کی اور ناٹ آوٹ رہے۔ جانسن چارلس 42، افتخار احمد نے 13 جبکہ کرس جارڈن 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم رواں ایونٹ میں 6 میچز جیت چکی ہے اور اس کی  پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن  ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ  9 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پرہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں