مسافروں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ، خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

لکی مروت میں زائرین سے بھری ٹریکٹر ٹرالی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔

افسوس ناک حادثہ میر عالمی کے پہاڑوں میں پیش آیا جہاں زائرین سے بھری ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی۔ حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دیگر 30 زخمی ہو گئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں