بھارتی دارلحکومت میں نمازیوں کو لاتیں مارنا پولیس اہلکارکو مہنگاپڑگیا

 بھارتی دارالحکومت میں نماز جمعہ کے دوران نمازیوں کو لاتیں مارنے والے پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا،  اہلکار سجدے میں موجود نمازیوں کو لاتے مارتا رہا جس کی  ویڈیو سامنے آنے پر حکام نے کارروائی کی ۔

 بھارتی اخبار کے مطابق نمازیوں کو لاتیں مارنے کی پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اعلیٰ افسران نے نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کو معطل کردیا۔پولیس افسران کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی اور دیگر ملوث اہلکاروں اور افسران کو بھی سخت سزائیں دی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں