لاہور ( آن لائن) توڑ پھوڑ کیس میں جے آئی ٹی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو دوبارہ طلب کر لیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق تحریک انصاف رہنماؤں کے خلاف توڑ پھوڑ اور پولیس پر تشدد کے مقدمات کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی (جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم) نے کل ایک بجے سی سی پی او آفس طلب کیا ہے۔ جے آئی ٹی میں صرف پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بیان ریکارڈ کروایا تھا۔
مذکورہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری، حماد اظہر، اعجاز چوہدری، مسرت چیمہ اور فرخ حبیب کو دوسری بار طلب کیا گیا ہے۔ محمود الرشید ، میاں اسلم اقبال، اور یاسمین راشد کو بھی جے آئی ٹی کی جانب سے دوسری بار طلب کرلیا گیا۔