نوازشریف کاآصف زرداری کوفون،صدرمنتخب ہونےپرمبارکباد دی

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا نومنتخب صدر آصف زرداری کو فون،مبارکباد پیش کی ۔

ذرائع کے مطابق  نومنتخب صدر آصف زرداری نے مبارکباد پرنوازشریف کا شکریہ اداکیا۔دونوں رہنماؤں کا ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق  کیا۔

ذرائع کےمطابق قائد ن لیگ نوازشریف اور نومنتخب صدر آصف زرداری کے مابین کل اہم ملاقات ہوگی۔

  واضح رہے کہ صدارتی انتخابات میں حکمران اتحاد نے معرکہ مار لیا،آصف علی زرداری دوسری بار بھاری اکثریت سے صدرپاکستان منتخب ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں