اپنی غلطیوں کو  درست کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، حارث رؤف کا بیان

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہےکہ میں اپنی غلطیوں کو  درست کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

 مجھے معلوم ہےکہ کہاں غلطی کر رہا ہوں،کوشش کروں گا کہ انگلینڈ سیریز  اور  ورلڈکپ تک مکمل فٹ ہوجاؤں، اولین ترجیح اس وقت خود کو جلد از جلد فٹ کرنا ہے۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ انجری کھیل کا حصہ ہے، پہلے کبھی ایسی انجری نہیں ہوئی، پی ایس ایل پاکستان کا بڑا ایونٹ ہوتا ہے، اس ایونٹ میں کھلاڑی کی زندگی کی بہترین یادیں بن رہی ہوتی ہیں، مین کھلاڑی سے ٹیم کی امیدیں بھی وابستہ ہوتی ہیں، انجری ہوجائے تو ٹیم بھی مشکل میں آجاتی ہے۔ اپنی انجری سے بڑا افسردہ ہوں کہ کیوں نہیں کھیل رہا، ٹیم کو  میری ضرورت بھی ہے، ٹیم سے باہر رہ کر بھی اپنا کردار بخوبی ادا کر رہا ہوں، ٹیم میں شامل نوجوان بولرز کو ٹپس دے رہا ہوں، انجری ہوئی تو شروع میں کافی تکلیف رہی، تکلیف کی وجہ سے نیند بھی نہیں آرہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں