شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، 10 دہشتگرد ہلاک

 شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز  نے2 آپریشنز کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک، 3 کو زخمی کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 8 مارچ کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن میں 4 دہشت گردوں ہلاک کیا گیا جبکہ سینی ٹائزیشن آپریشن کے دوران مزید 4 دہشت گردوں کو مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کی افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد حضرت عمر اور رحمان نیاز ہلاک اور 3 دہشتگرد زخمی ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں