ن لیگ نے مخصوص نشستوں کے لیے فہرست الیکشن کمیشن کو ارسال کردی، کس کس کا نام شامل؟ جانیے

پاکستان مسلم لیگ نون نے مخصوص نشستوں پرقومی اسمبلی کیلئے9ایم این ایز اورپنجاب اسمبلی کیلئے 3ایم پی ایزکی فہرست الیکشن کمیشن کو ارسال کردی۔

ن لیگ کے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے 9 ناموں میں سائرہ افضل تارڑ، ہما چغتائی، شمائلہ رانا ،گلناز شہزادی،مریم اکرام ،شازیہ فرید ،آمنہ بتول ، ماہ جبیں عباسی اور بشری بٹ شامل ہیں۔اسی طرح پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئےتین ایم پی ایز کےنام بھجوائے گئے ہیں، جن میں کنول نعمان، صائمہ زاہد اورڈاکٹر عائشہ جاوید کے نام شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں