سیاسی غیر یقینی یا کچھ اور ؟انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا 

کراچی ( آن لائن )سیاسی بے یقینی کے باعث ڈالر کی قیمت میں آج ایک مرتبہ پھر سے بھاری اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے، ڈالر 3 روپے 86 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے 90 پیسے کا ہوگیا، ماہرین اس کی وجہ سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے اور ملک میں سیاسی ہلچل کو قرار دے رہے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ روز 0.44 فیصد یا ایک روپے 25 پیسے اضافے کے بعد 285 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق مالیاتی ڈیٹا اور تجزیاتی پورٹل میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کی بنیادی وجہ سیاسی غیریقینی کی صورتحال اور عدالت کے فیصلے کا التوا ہے، سیاسی صورتحال کے حوالے سے افراتفری ہے، کسی کو بھی کچھ سمجھ نہیں آرہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ سٹاف کی سطح کا معاہدہ نہیں ہوپا رہا جبکہ چین سے بھی 30 کروڑ ڈالر آنے ہیں، وہ بھی اب تک نہیں آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں