پہلی بار کوئی ووٹ خریدا یا بیچا نہیں گیا، محمود خان اچکزئی

صدارتی انتخاب میں حکمران اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری کے مقابلے میں شکست پانے والے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ گیا الیکشن اچھےماحول میں ہوئے، پہلی بار کوئی ووٹ خریدا یا بیچا نہیں گیا،ووٹ نہ خریدنے کی اچھی روایت پڑگئی ہے۔صدارتی انتخاب کے بعد قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے دور کا آغاز ہوا ہے، میں صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر پی ٹی آئی کا مشکور ہوں اور مجھے ووٹ دینے والوں کا شکر گزار ہوں۔بلوچستان سے مجھے ایک ووٹ بھی نہیں ملا، میرے صوبے سے کم از کم ایک ووٹ آنا چاہئے تھا، ڈاکٹر مالک مجھے ووٹ دینے کیلئے تیار تھے لیکن اچانک پھسل گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں