شہباز شریف کی آصف زرداری کو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

وزیراعظم شہباز شریف نے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر آصف زرداری کو مبارک باد دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سینیٹ، قومی اسملبی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں نے آصف زرداری پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا، وہ وفاق کی مضبوطی کی علامت اور بطور صدر اپنی آئینی ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا عہدہ صدارت سنبھالنا جمہوری اقدار کا تسلسل ہے، اتحادی جماعتیں مل کر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں