9 مئی کے جتھے اب بھی حملے کر رہے ہیں: امیر مقام

مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ 9 مئی کے جتھے اب بھی حملے کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کےمطابق لیگی رہنما امیر مقام کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی گاڑیاں جلانے کی تحقیقات ہونی چاہئیں، اس طرح حقائق سب کے سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو احتجاج کی کال دینے والوں کی ویڈیو اور آڈیو موجود ہے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت رہنماؤں کے خلاف 9 مئی واقعات سے متعلق مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں کئی پارٹی رہنما اسیر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں