جی ڈی اے نے تحریک انصا ف کے کل ہونیوالے احتجاج کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

جی ڈی اے نے تحریک انصا ف کے کل ہونیوالے احتجاج کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ۔ جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں نے فراڈ الیکشن کے نتیجے میں وجود میں آنے والی حکومتوں کے خاتمے تک احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کل (اتوار کو) سندھ بھر میں ہونے والے احتجاج کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ اس بات کا اعلان جی ڈی اے کے چیف کوآرڈینیٹر سید صدرالدین شاہ راشدی نے جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد فنکشنل ہاؤس کلفٹن میں کیا۔ اس موقع پر سید زین شاہ، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، سردار عبدالرحیم، مسرور سیال، سید جلال شاہ جاموٹ، مظہر راہوجو، بیرسٹر حسنین مرزا، نند کمار، راجا اظہر، عبدالرزاق راہموں، ارباب انور، انجینیر عبدالکریم شر، خواجہ نوید امین سمیت دیگر موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں