ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی نہ کرنے کے باعث سابق زمبابوین کپتان مساکدزا عہدے سے مستعفی

سابق زمبابوین کرکٹر و کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ڈائریکٹر کرکٹ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔امت نیوز کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کیلئے کوالیفائی نہ کرنے کے باعث انہوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔سابق کرکٹر و کپتان کو سال 2019 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد ڈائر یکٹر کرکٹ عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ہیملٹن مساکدزا کا استعفیٰ ڈیو ہوٹن کے بطور ہیڈ کوچ عہدہ چھوڑنے کے 3 ماہ بعد سامنے آیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ہماری کرکٹ کی کامیابیوں اور ناکامیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے، حقیقت یہ ہے کہ زمبابوے واحد ملک ہے جو یوگنڈا کے ہاتھوں شکست کھا کر ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی نہیں کر سکا۔مساکدزا نے مزید کہا ہے کہ یوگنڈا کے ہاتھوں شکست میرے کیریئر کا واقعی مشکل ترین لمحات میں سے ایک لمحہ تھا اور میں بطور ڈائریکٹر کرکٹ بدترین شکست کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں