16 ٹرینیں نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ،ٹینڈر جاری

پاکستان ریلوے کا اربوں روپے سالانہ کما کر دینے والی ملک بھر میں چلنے والی مزید 16مسافر ٹرینوں کی آوٹ سورسنگ کرنے کا فیصلہ جبکہ ٹرینوں کو نجی کمپنیوں کو دینے کیلئے ٹینڈر بھی جاری کردیا گیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے نے ملک بھر کے مختلف شہروں میں چلنے والی مزید 16مسافر ٹرینوں کی آﺅٹ سورسنگ کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے ٹینڈر جاری کردیا ،رواں ماہ کمپنیوں کی طرف سے ملنے والی بڈنگ کے بعد یہ مرحلہ مکمل کیا جائے گا جو ٹرینیں آﺅٹ سورس کی جارہی ہیں وہ پاکستان ریلوے کو سال کا 12 ارب60کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو کما کر دیتی ہیں مگر اس کے باوجود ان ٹرینوں کی آﺅٹ سورسنگ کی جارہی ہے جن ٹرینوں کی آوٹ سورسنگ ہوگی۔ان میں شالامار، کراچی ایکسپریس، بولان ایکسپریس، تھل ایکسپریس، سرسید ایکسپریس، موسیٰ پاک، لاثانی، سکھر، کوہاٹ میل ایکسپریس، نارووال پیسنجر،جنڈ پیسنجر، شاہین پسنجر، اٹک اورچمن ایکسپریس شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں