نوازشریف نے وفاقی کابینہ سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کو کیا ہدایات دیں؟ پتہ چل گیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو وفاقی کابینہ کی تشکیل سے متعلق ہدایات دے دیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق نوازشریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ختم ہو گیا جس میں پارٹی کی سینئر قیادت موجود تھی۔ نوازشریف نے شہباز شریف کو اجلاس کے دوران ہدایات دیں کہ وفاقی کابینہ جلد تشکیل دیں اور منشور پر عمل درآمد شروع کریں، ملک کو پہاڑ جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، عوام کو ہم سے بہت توقعات ہیں مہنگائی میں کمی ناگزیر ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں