خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، فیصل نیاز ترمذی

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نےصنفی مساوات کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مزید ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔ انھوں نے پاکستانی سفارتخانے میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب میں شریک مختلف ممالک کی خواتین کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ دن زندگی کے تمام شعبوں میں صنفی مساوات کے حصول کے لیے ہماری اجتماعی کوششوں کی یاد دہانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنفی مساوات کے موجودہ اعدادوشمار خواتین کو بااختیار بنانے کے ہمارے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مزید ٹھوس کوششوں اور اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں