اسپین(ویب ڈیسک) کولمبین معروف گلوکارہ شکیرا نے سابق شوہر جیرارڈ پیک سے علیحدگی کے بعد بارسلونا کو بھی خیرباد کہہ دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سپین کے خوبصورت مناظر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ اپنے بیٹوں کے ہمراہ یہاں منتقل ہوگئی ہیں۔ شکیرا نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ “وہ اپنے بچوں کو ایک اچھی زندگی دینے کیلئے بارسلونا سے سپین منتقل ہوگئی ہیں”۔
شکیرا کا کہنا تھا کہ “اب وہ اپنے بیٹوں کے ہمراہ خوشیاں تلاش کرنے کیلئے زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کر رہی ہیں اور ایسی جگہ کو اپنا مسکن بنائیں گی جہاں ان کا خاندان دوست اور سمندر ہو”۔