رمضان سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربااضافہ

رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں مجموعی طور پر 53 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 257 روپے سے بڑھ کر 310 روپے تک پہنچ گئی ہے۔چیئرمین ایل پی جی ایسو سی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کے گٹھ جوڑ نے اوگرا نوٹیفیکیشن کے بغیر ایک ہفتے میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار 30روپے فی کلو گرام کا بلاجواز اضافہ کر دیا۔ سرکاری قیمت 257روپے فی کلو جبکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں 310روپے فی کلو اور پہاڑی علاقوں میں 360 روپے فروخت کی جانے لگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں