ودحہ سے اسلام آباد کیلئے اڑان بھرنے والا پی آئی اے کا طیارہ دوبارہ دوحہ لینڈ کرگیا

قومی ایئر لائن پی آئی اے کی دوحہ سے اسلام آباد کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث طیارے کو 50 منٹ بعد واپس اتار لیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 288 شیڈول سے ایک گھنٹہ 20 منٹ کی تاخیر سے دوحہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی، روانگی کے 15 منٹ بعد طیارے میں فنی خرابی ہوئی، ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر سمندر پر فضا میں کئی چکر کاٹنے کے بعد پرواز نے دوحہ ایئر پورٹ پر واپس لینڈنگ کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں