رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کارکا نیا شیڈول جاری

وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ہفتے کے 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے 3 بجے تک ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔اس سے قبل حکومت سندھ نے رمضان المبارک کے دوران اوقات کار میں تبدیلی کا شیڈول جاری کیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 11 مارچ کو نظر آنے اور 12 مارچ بروز منگل پہلا روزہ ہونے کا قوی امکان ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں