نئے صدر مملکت کب حلف اٹھائیں گے،تقریب کہاں ہو گی ،حلف کون لے گا ؟

نئے منتخب صدر مملکت کی حلف برداری کیلئے ایوان صدر میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، نئے صدر مملکت اتوار کو سہ پہر 4 بجے حلف اٹھائیں گے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس فائز عیسیٰ نئے صدر مملکت سے حلف لیں گے ۔ آج نئے صدر مملکت کا انتخاب مکمل ہو جائے گا، چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد صدارتی سیکیورٹی پروٹو کول منتخب صدر کو منتقل کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں