یوم پاکستان کی پریڈکیلئے آرمرڈ کور یونٹس کن تیاریوں میں مصروف ہیں ؟ تفصیلات جانیے

یوم پاکستان کی پریڈکیلئے آرمرڈ کور یونٹس کن تیاریوں میں مصروف ہیں ؟ اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 23 مارچ کو یوم پاکستان منانے کے لئے مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں پورے جوش و خروش سے جاری ہیں اور پریڈ کے لیے خصوصی طور پر آرمرڈ وہیکلز کو بھی تیار کیا جا رہا ہے۔” پریڈ کی تیاریوں میں آرمرڈ کور یونٹس بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور اس حوالے سے جوانوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو ہم پورا سال ہی اپنی گنز کی دیکھ بھال کرتے ہیں لیکن 23 مارچ کو جذبہ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں