پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، مریم نواز نے اہم ہدایات جاری کر دیں

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں طوفانی بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور انتظامی اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 سمیت صوبائی حکومت کے تمام متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ انتظامات سے آگاہ رکھیں،نشیبی علاقوں سے عوام کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے، عوام کو صورتحال سے پیشگی خبردار کیا جائے، میڈیا، سوشل میڈیا اور موبائل الرٹس سروس سے مدد لی جائے، دیہی علاقوں میں مال مویشیوں کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں