24 گھنٹوں میں وفاقی کابینہ کے نام سامنے آ جائیں گے، عطا ءتارڑ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ لگتاہے 24 گھنٹوں میں کابینہ کے نام فائنل ہو کر سامنے آ جائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم آج ووٹ دے گی، ہمارے ان سے معاملات طے پا چکے ہیں۔آج آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوں گے۔عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عارف علوی صاحب کی مدت الیکشن سے قبل مکمل ہو چکی، اصولی طور پر چاہیے تھا وہ پہلے چلے جاتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں