کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو زور دار جھٹکا، اہم غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل چھوڑ گئے

پاکستان سپر لیگ سیزن9 کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےغیر ملکی کھلاڑی ’ ردرفورڈ‘ بھی گھریلو مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ گئے۔کہ ردر فورڈ فیملی مسائل کی وجہ سے بارباڈوس روانہ ہوئے، اب اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزپلے آف کیلئے کوالیفائی کرتی ہے تو ان کی واپسی ممکن ہے۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز اور کراچی کنگز کے کیرن پولارڈ بھی پی ایس ایل چھوڑ کر واپس چلے گئے ہیں، یہی نہیں یو اے ای کے عثمان خان بھی فیملی مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں