چکن، چائے، کوکنگ آئل، روٹی اور دال مسور سمیت14 اشیاءکی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر ضروری استعمال کی14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.11 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر32.39 فیصد کا اضافہ ہواہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں بارے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) کے مطابق 7 مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں ضروری استعمال کے14 اشیاءکی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 14 اشیاءکی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 33.86 فیصد ، آلو23.81 فیصد ، ٹماٹر 16.42فیصد ، کیلا7.12 فیصد، ایل پی جی 4.43 فیصد ، انڈے 2.66 فیصد ، پٹرول وجلانے کی لکڑی 1.49 فیصد ، بیف 1.38 فیصد ، مٹن 0.50 فیصد ، پکی دال 0.41 فیصد اور کپڑوں کی قیمت میں 0.27 فیصد کا اضافہ ہوا۔اس کے برعکس چکن کی قیمت میں 6.95 فیصد ، چائے 1.29فیصد، 5 لٹرکوکنگ آئل 0.96 فیصد ، روٹی 0.51 فیصد ، گڑ 0.40 فیصد ، لہسن 0.39 فیصد ، دال مسور0.26 فیصد اور ایک کلوبناسپتی گھی کی قیمت میں 0.23 فیصد کی کمی ہوئی۔سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 1.69 فیصد کا اضافہ ہوا، 17733 روپے سے لیکر22888روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اور اس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 1.45 فیصد ، 1.20 فیصد ، 1.15 فیصد اور 0.99 فیصد کا اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق صارفین کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاءکی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپرکیا جاتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں